شارجہ : گھر میں آتشزدگی کے باعث دم گھٹنے سے 2 پاکستانی بچےجاں بحق

10:07 AM, 8 May, 2017

شارجہ میں رہائش پذیر پاکستانی خاندان کے دو بچے آتشزدگی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق آگ شارجہ کے علاقے الغفیہءمیں لگی تھی ۔
پاکستانی خاندان کے دو بچے جن کی عمریں بلترتیب سات سا ل اور نو سال بتائی جارہی ہیں ،کمرے میں دھواں بھر جانے سے چل بسے ۔شارجہ سول ڈیفنس حکام کے مطابق آگ صبح بجے لگی تھی جس کے فوراََ بعد انہیں اطلاع ملی ۔ریسکیوٹیم نے گھر کے افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا تھا ۔ تاہم دو بچے کمرے میں دم گھٹنے سے چل بسے تھے ۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تو معلوم نہیں ہو سکیں ،ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ ہی وجہ بتائی جا رہی ہے ۔شارجہ سول ڈیفنس حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیئے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

مزیدخبریں