آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان

01:06 PM, 8 May, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور میں سورج آگ برسانے لگا

لاہور :  آج پھر شدید گرمی کے وار جاری ہیں۔ کراچی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا،موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران وسطی اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ،جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ، میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔

شدید گرمی نے لوگوں کو بے حال کردیا
کراچی میں بھی جھلسادینے والی گرمی کی لہر برقرار  ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی ریکارڈ گرمی پڑنے لگی۔ تربت ،سبی ،بولان اور دیگر علاقوں میں پارہ اپنی حدوں کو چھونے لگا ۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ آج شام کے بعد اسلام آباد،،مری اور پشاور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں