پنجاب میں ہیپاٹائٹس کیخلاف موثر مہم کا آغاز کر دیا گیا

لاہور : پنجاب کے صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے میں ہیپاٹائٹس پر مکمل کنٹرول تک مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس کے تحت 22سے 27مئی صوبے میں ہیپاٹائٹس سکریننگ ویک منایا جائے گا، جس کے دوران ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز اہسپتال میں ہیپاٹائٹس آگاہی اور سکریننگ کیمپ لگائے جائیں گے جس کے دوران لوگوں کی رجسٹریشن، سکریننگ اور ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی جائے گی ۔

05:57 PM, 8 May, 2017

مزیدخبریں