دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی

دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست سامنے آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

برلن: دنیا کے دس امیر ترین ممالک میں چین پہلے نمبر پر آگیا ، رواں سال اپریل تک کے اعداد وشمار کے مطابق قوت خرید میں مساوات کے اعتبار سے جی ڈی پی کو پیش نظر رکھتے ہوئے 25.24 ٹریلین امریکی ڈالر کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے۔

2017 کے مقابلے میں چین کی اقتصادی شرح ترقی 9 فیصد رہی ۔ اس معیار کے پیش نظر امریکہ20.4 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اقتصادی ترقی کی شرح 5.3فیصد رہی جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 10.4ٹریلین ڈالر کے ساتھ بھارت تیسرے نمبر پر رہا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.8 فیصد رہی۔ باقی ممالک میں جاپان چوتھے ، جرمنی پانچویں ، روس چھٹے ، انڈونیشیا ساتویں ، برازیل آٹھویں ، برطانیہ نویں، فرانس دسویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف کی فہرست کے مطابق عالمی درجہ بندی میں پاکستان 25 ویں نمبر پر رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چند عناصر نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو کر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف
 قوت خرید میں برابری کے معیار سے پاکستانی جی ڈی پی کا تخمینہ کا اندازہ 1.14ٹریلین ڈالر کا لگایا گیا ہے جس میں گزشتہ برس کے مقابلے 8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی درجہ بندی میں پاکستان ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات سے آگے ہے جو بالترتیب 26 اور 33ویں نمبر پر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سندھ کو پاکستان کا سب سے خوشحال صوبہ بنا کر چھوڑیں گے: شہباز شریف
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں