پاکستان ریلوے نے رحمان بابا ٹرین کے لیے اے سی سروس شروع کر دی

پاکستان ریلوے نے رحمان بابا ٹرین کے لیے اے سی سروس شروع کر دی
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان ریلوے نے پشاور سے کراچی جانے والے رحمان بابا ٹرین کے لیے اے سی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

جس کا کرایہ ایک ہزار سے چھ ہزار کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ماہ رمضان کے مہینے میں پشاور کے رہائشیوں کے لیے حیران کن اقدام متعارف کروا دیا ہے ۔

اب پشاور کے شہری سخت گرمی کے دوران اے سی سروس کے ساتھ پشاور سے کراچی تک سفر کر سکیں گے ۔

اس سے قبل پشاور سے کراچی جانے والے رحمان بابا ٹرین میں اے سی کی سروس متعارف نہیں کرائی گئی تھی یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پشاور کے شہریوں کے لیے اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے ۔