ٹکٹوں کی تقسیم  پر اختلافات، پی ٹی آئی میں نیا گروپ سامنے آ گیا 

ٹکٹوں کی تقسیم  پر اختلافات، پی ٹی آئی میں نیا گروپ سامنے آ گیا 

لاہور: تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات تو پہلےہی سے موجود ہیں لیکن اب ایک نیا گروپ تشکیل پا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 14 سابق ٹکٹ ہولڈرز پر مشتمل گروپ نے بلال اسلم بھٹی کی لاہور رہائش گاہ پر آج شام اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ناراض ارکان کے اجلاس میں بلال اسلم بھٹی، سلمان شعیب، خالد گھرکی، ارشاد ڈوگر شامل ہوں گے،طارق ثنا، طارق سعادت، ضمیر، علی محمد، جاوید انور، امین ذکی اور اعجاز یوسفزئی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

سابق ٹکٹ ہولڈر نے عمران خان کے لیگل ایڈوائزر انیس علی ہاشمی کو ملاقات کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔