پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے: کینیڈین اپوزیشن لیڈر 

پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے: کینیڈین اپوزیشن لیڈر 
سورس: Twitter

اسلام آباد : سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن کا کہنا ہے کہ انتخابات میں عوامی رائے کی بنیاد پر عمران خان آسانی سےدوبارہ جیت جائیں گے۔

سابق کینیڈین اپوزیشن لیڈر پیٹرک براؤن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر  لکھا کہ چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات اچھی رہی، ملکی صورتحال، جمہوریت، قانون کی بالادستی،کرکٹ سےمتعلق بات ہوئی ۔ 

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان سےکینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کےلیڈرپیڑک براون کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اورمعاشی پالیسیوں پربات چیت کی گئی۔

پاکستان میں انتخابات کےحوالے سے حکومتی رویے پرعمران خان نے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں، ملک کوفلاحی ریاست بناناچاہتےجہاں سب کیلئےیکساں قانون ہو۔

مصنف کے بارے میں