کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا، جہاں 100 انڈیکس میں 1782 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 1,11,791 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان تھا، جب 100 انڈیکس میں 3559 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کاروبار 1,10,009 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، اور اب ڈالر 281 روپے 40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔