پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایات جاری

02:51 PM, 8 May, 2025

لاہور،کراچی ،اسلام آباد:قومی ایئرلائن پی آئی اے نے ملک کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن شام 6 بجے تک معطل رہے گا۔ اس فیصلے کا مقصد مسافروں اور فضائی بیڑے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کریں تاکہ پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکیں۔ ترجمان کے مطابق، تمام متاثرہ مسافروں کو ان کے فراہم کردہ فون نمبرز پر اپ ڈیٹس بھیجی جا رہی ہیں۔

پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کی سنجیدگی کو سمجھیں اور ایئرلائن عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سفری عمل کو بحفاظت اور موثر طریقے سے جاری رکھا جا سکے۔

مزیدخبریں