لاہور: امریکی قونصلیٹ کی سکیورٹی ہدایات  جاری، شہری غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں

03:46 PM, 8 May, 2025

لاہور:لاہور میں ڈرون حملوں کے ممکنہ خطرات اور مجموعی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ نے اپنے عملے اور شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

قونصلیٹ کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ڈرون گرنے اور دھماکوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، کھلی اور عوامی جگہوں سے اجتناب کریں، اور محفوظ مقامات پر قیام کو یقینی بنائیں۔

یہ ہدایات موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں