اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک نیا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے جس میں وہ اپنے ہی پنجاب پر حملہ کر کے پاکستان پر الزام عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران بھارتی فوج کو شدید شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب کے سکھوں نے مودی کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ وہ پاکستانی پنجاب کو مقدس مانتے ہیں اور اس کی تذلیل کے خلاف ہیں۔
مودی نے اپنے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کرانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس آپریشن کا مقصد یہ ہے کہ وہ پاکستان پر الزام عائد کرکے عالمی سطح پر بھارت کی کارروائی کو جواز فراہم کر سکے۔ ان کا مقصد لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کے لیے بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مودی کا یہ منصوبہ اس بات کی کوشش ہے کہ بھارتی سکھوں کی حمایت حاصل کی جا سکے، جو پہلے ہی پاکستان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔ تاہم، ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی کو اپنے اس مکروہ منصوبے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ عالمی سطح پر اپنی جواز پیش کرنے میں ناکام ہوں گے۔