'معرکہِ حق' کی پہلی سالگرہ کا جشن: لاہور کا لبرٹی چوک سج گیا، تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا

11:05 AM, 8 May, 2026

لاہور: 'معرکہِ حق' میں حاصل ہونے والی شاندار اور تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر صوبائی دارالحکومت لاہور کے لبرٹی چوک پر جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج سے شروع ہونے والا یہ جشن اگلے تین روز تک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رہے گا، جس میں عوام کا جمِ غفیر شرکت کرے گا۔
اس تاریخی موقع کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جشن میں خصوصی شرکت کریں گی۔ لبرٹی چوک کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔    ایل ای ڈی لائٹس اور سجاوٹ: پورے لبرٹی چوک کو رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس سے روشن کر دیا گیا ہے۔
 عوام کی سہولت کے لیے چوک کے چاروں اطراف دیو قامت اسکرینیں نصب کی گئی ہیں تاکہ ہر شخص پروگرام کو واضح دیکھ سکے۔
جدید ترین ساؤنڈ سسٹم اور اسپیکرز نصب کر دیے گئے ہیں، جن پر آئی ایس پی آر کے ولولہ انگیز ملی نغمے فضاؤں میں گونج رہے ہیں۔
جشنِ معرکہِ حق کی مناسبت سے آج اور کل لبرٹی چوک پر بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کنسرٹ میں نامور گلوکاروں کی جانب سے ملی نغمے اور حب الوطنی سے بھرپور گیت پیش کیے جائیں گے، جو شرکاء کے لہو کو گرمائیں گے۔
جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے لبرٹی چوک کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ جشن 'معرکہِ حق' کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور دشمن کو یہ پیغام دینے کا بہترین طریقہ ہے کہ پاکستانی قوم اپنی کامیابیوں پر فخر کرنا جانتی ہے۔

مزیدخبریں