نورا فتحی نے متنازع گانے کے معاملے پر معذرت کر لی

05:30 PM, 8 May, 2026

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے متنازع گانے “سرکے چنر” کے حوالے سے بھارتی نیشنل کمیشن فار ویمن سے معذرت کر لی ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں تھا، تاہم وہ بطور فنکار اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی سمجھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نورا فتحی 7 مئی کو دہلی میں نیشنل کمیشن فار ویمن کے سامنے پیش ہوئیں، جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر تحریری معافی نامہ جمع کروایا۔

یہ تنازع فلم “کے ڈی دا ڈیول” کے گانے “سرکے چنر” کی ریلیز کے بعد سامنے آیا تھا، جس پر فحاشی کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں