ایران کا آبنائے ہرمز سے متعلق نئی اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان

06:54 PM, 8 May, 2026

تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول اور نگرانی کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جسے “خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی” کا نام دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد اہم سمندری راستے سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے ایک نیا ریگولیٹری نظام متعارف کرانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس مجوزہ نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جبکہ ایران اس راستے کے استعمال پر ٹرانزٹ فیس وصول کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین سمندری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، جس کے باعث اس فیصلے نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پالیسی مکمل طور پر نافذ کی جاتی ہے تو اس کے عالمی تجارت، بالخصوص تیل کی ترسیل اور توانائی کی منڈیوں پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں