جوہری معاہدے کے بعد بھی ا یرانی رویہ تبدیل نہیں ہوا،امریکا

جوہری معاہدے کے بعد بھی ا یرانی رویہ تبدیل نہیں ہوا،امریکا

نیو یارک: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ پورے خطے میں خاص طور پر شام اور یمن کی جنگ کے حوالے سے اپنا رویے کو تبدیل کرے۔ امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کا رویہ جوہری معاہدے کے بعد بھی تبدیل نہیں ہوا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران میں امریکا دشمنی کی روایت برقرار ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں بالخصوص شام ، یمن اور مشرق وسطی کے دیگر علاقوں کے حوالے سے ایران کے مستقبل کے رویے کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔