پبلک ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پبلک ٹرانسپورٹر نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں 100 سے لے کر 200 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 3800 روپے سے بڑھا کر 4000 روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے راولپنڈی تک کے کرائے میں 100 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد کرایہ 1350 سے بڑھ کر 1450 روپے ہو گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹرز کے مطابق لاہور سے مری تک کا 1700 روپے سے بڑھا کر 1800 روپے کر دیا گیا ہے۔ 

لاہور سے پشاور کے کرائے میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کرایہ 1600 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے ہو گیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز اب لاہور سے ملتان کا کرایہ 1250 روپے کے بجائے1350 روپے وصول کر رہے ہیں جب کہ لاہور سے ساہیوال تک کے سفر کے لیے 650 روپے لیے جا رہے ہیں اور پرانا کرایہ 550 روپے تھا۔

ٹرانسپورٹرز نے اب لاہور سے بہاولپور تک کے لیے 1450 روپے کرایہ لینا شروع کر دیا ہے جب کہ پرانا کرایہ 1350 روپے تھا۔