پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کیلئے 3 نام وفاق کو بھجوا دئیے

پنجاب نے نئے آئی جی کی تقرری کیلئے 3 نام وفاق کو بھجوا دئیے

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی تقرری کیلئے وفاق کو 3 نام بھجوا دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظوری کے بعد وفاق کو فیاض احمد دیو، عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر کے نام بھجوائے ہیں۔ 
پنجاب نے وفاق سے درخواست کی کہ بھجوائے گئے 3 ناموں میں سے کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس افسر (آئی جی) مقرر کیا جائے۔
پنجاب نے وفاق کو لکھا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرچکے ہیں جبکہ صوبائی کابینہ سانحہ وزیر آباد میں آئی جی کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار بھی کر چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں