پیپلزپارٹی کا آرٹیکل 243 کی حمایت کا اعلان، دیگر آئینی امور پر موقف واضح

10:09 AM, 8 Nov, 2025

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی آرٹیکل 243 کی حمایت کرتی ہے اور آئینی عدالتیں بننی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ججز کی ٹرانسفر کا اختیار صرف جوڈیشل کمیشن کو ہونا چاہیے۔

چیف الیکشن کمشنر کے معاملے پر پارٹی میں اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا، جبکہ دہری شہریت سے متعلق ترمیم پر پیپلزپارٹی حمایت نہیں کر سکتی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کے شیئر پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پارٹی ہمیشہ صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے موقف اختیار کرے گی۔

مزیدخبریں