بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

10:42 AM, 8 Nov, 2025

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، اور اس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں