سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی، عالمی بازار میں بھی دباؤ

06:55 PM, 8 Nov, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 62 ہزار 193 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کم ہو کر 4001 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
 
 

مزیدخبریں