پاکستان کا سکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

پاکستان کا سکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا

اسلام آباد:پاکستان کا سکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا،قومی سکواڈاپنے 14 روزہ قرنطینہ کی مدت لنکولن میں مکمل کریگا اس دوران سکواڈ کو بائیو سیکیور ببل میں رہنا ہوگا جبکہ وہ کسی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،چودہ روزہ قرنطینہ کے بعد یہ ببل ختم ہوجائے گا۔


نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرنے سے قبل قومی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لاہور میں لیے جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سینئر ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہینز کو بھی نیوزی لینڈ کے دورہ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔


 اس ٹیم کے کھلاڑیوں، سپورٹ سٹاف اور سیریز کے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 18 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آکلینڈ میں کھیلا جائیگا ،20 دسمبر کودوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہملٹن میں کھیلا جائیگا اور 22 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، نیپئر میں کھیلا جائیگا ۔ 


شیڈول کے مطابق 26تا 30 دسمبر تک پہلا ٹیسٹ میچ ماؤنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائیگا اور 3تا7جنوری تک دوسرا ٹیسٹ میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔