خواجہ آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

خواجہ آصف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بیجنگ: وزیر خارجہ خواجہ آصف بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف اور چینی ہم منصب کی ملاقات میں خطے اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ترقیاتی امور پر بھی غور ہوگا۔

اس سے قبل چینی دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا تھا۔ طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں۔ خطے کے ممالک باہمی کوششوں سے افغانستان میں امن بحال کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خواجہ آصف کا چین یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں