یاسمین راشد کا صوبے سے باہر کے پریزائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کا مطالبہ

یاسمین راشد کا صوبے سے باہر کے پریزائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کا مطالبہ

لاہور: پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی گھر گھر انتخابی مہم جاری ہے۔ نسبت روڈ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پاس سرکاری وسائل نہیں ہیں۔

این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے مطالبہ کیا ہے کہ دھاندلی کا منصوبہ ناکام بنانے کے لیے ضمنی انتخابات میں پریزائڈنگ افسر صوبے سے باہر سے تعینات کیے جائیں۔

یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک 17 پٹیشنز دائر کر چکے ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں