الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہباز شریف

 الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، شہباز شریف

لاہور:عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بلا مشروط پارلیمانی کمیشن بنانے کے لئے رضا مندی کا اظہار کیا -

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 17اگست جس دن وزیراعظم کا انتخاب ہوا اس دن عمران خان نے میرے سے کہا کہ شہباز شریف صاحب ہم الیکشن میں دھاندلی کے خلاف بلا مشروط پارلیمانی کمیشن بنانے کے لئے تیار ہیں ۔لیکن آج تین ہفتے ہو گئے ہیں اور خان صاحب نے کوئی سرکاری نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں اور مسلم لیگ (ن)بھی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن بنانے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور مجھے امید ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار عمران خان  یو ٹر ن نہیں لیں گے اور اس معاملے پر سنجیدگی سے اپنی کہی ہوئی بات پر عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کوظلم وزیادتیاں کرنےکی اجازت نہیں دیں گے،بھاشاڈیم کیلئے نوازحکومت نے 122 ارب روپے میں زمین خریدی،ہمارے منصوبوں کی وجہ سے بجلی سستی ہوئی تھی،بجلی کی قیمت بڑھانے کاسوال پیدانہیں ہوتا،ہم کسان کی آوازبنیں گے،ڈیم ضروربنائیں تاکہ پانی ذخیرہ ہو۔