وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی شیڈول ,ایکسپو 2020 میں شرکت

PM Imran Khan,Exp 2021,Expo 2020

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا دورہ دبئی شیڈول ہو گیا ،وزیر اعظم آئندہ ماہ یکم اکتوبر سےشروع ہونے والی دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے ،دبئی ایکسپو 2021 یکم اکتوبر سے 31 مارچ2023تک جاری رہے گی ،وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرینگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شریک اور خطاب کرینگے ،وزیر اعظم عمران خان ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ دبئی میں سرمایہ داروں اور پاکستانی کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں بھی کرینگے ،جہاں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بھی اظہار خیال کرینگے ۔

519a9622f456ce225cf0a5f359d699ba

اس دورہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء معاونین مشیر بھی ہونگے۔

دبئی ایکسپو 2020  ظاہری طور پر اور نظریے کے لحاظ سے ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے، ایکسپو 2020 کا مشن دنیا کے سب سے اہم مسائل کے لیے نئے تصورات، سوچنے کے طریقے اور حل فراہم کرنا ہے۔

یہ پروگرام ایکسپو 2020  چھ مہینے  تک چلے گا جس میں  عالمی اہمیت کے اہم مسائل  مثلا آب و ہوا میں تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم تک مساوی طور پر پہنچنے  کو یقینی بنانا اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہیں۔