خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، ورکنگ فولکس سکولز کے 15 پرنسپلز معطل

12:31 PM, 8 Sep, 2025

پشاور: خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات کے غیر تسلی بخش نتائج پر ورکرز ویلفیئر بورڈ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے 15 ورکنگ فولکس گرائمر اور ہائرسیکنڈری اسکولز کے پرنسپلز کو معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق معطلی کی زد میں آنے والے اداروں میں اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو، حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی، سوات، تحت بھائی اور ایک ہائرسیکنڈری اسکول شامل ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ معطل کیے گئے پرنسپلز کی جگہ فوری طور پر متعلقہ اسکولوں کے وائس پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ تدریسی عمل متاثر نہ ہو۔

ورکرز ویلفیئر بورڈ کا کہنا ہے کہ تعلیمی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور تمام اسکولز کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں