لاہور میں مون سون کا دسواں سپیل، مختلف علاقوں میں طوفانی بارش جاری

06:15 PM, 8 Sep, 2025

لاہور: شہر میں مون سون کا دسواں سپیل زور و شور سے جاری ہے۔ اچھرہ، ساندہ، گلبرگ، جیل روڈ اور مسلم ٹاؤن سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلبرگ کی مین مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، ٹولنٹن مارکیٹ، جیل روڈ اور مزنگ چونگی کے اطراف بھی شدید بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں