ابوظہبی :ایشیا کپ 2025 کل 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے، جہاں میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان گروپ اے میں بھارت، عمان اور یو اے ای کے ساتھ ہے، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
پاکستان کا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف، دوسرا 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف اور تیسرا 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف ہوگا۔ دونوں گروپوں سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور میں پہنچیں گی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ہر میچ میں مکمل توجہ کی ہدایت کی ہے۔