واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئے گی۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالر فی گیلن تک آ جائے گی، جبکہ بعد ازاں یہ قیمت 2 ڈالر فی گیلن سے بھی کم ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں یہ کمی بہت تیزی سے آئے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔