اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھا دیے ہیں، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر بڑھائے گئے ہیں۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔