دبئی میں ”لافنگ گیس “ کے غلط استعمال کے خلاف وارننگ دے دی

11:23 AM, 9 Apr, 2017

دبئی:متحدہ عرب امارات  کی وزارت صحت نے ایک سرکولر جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ایتھائل کلورائڈ( لافنگ گیس) کے اسپرے کے استعمال سے سختی سے خبردار کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق لافنگ گیس نوجوان طالب علموں کیلئے ایک دلچسپ چیز ہے ۔اس گیس کا اسپرے سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹس ، ای کامرس ویب سائیٹ، پرائیوٹ فارمیسی اور دیگر اسٹورز سے خرید ا جاسکتا ہے ۔ 

یہ گیس ناک سے اندر جاتے ہی انسان کے نروس سسٹم پر اثرانداز ہوتی ہے ، اسی لئےیہ ایک بے ہوش کرنے کا لوکل طریقہ ہے ۔ 

وزارت صحت کے نائب سیکرٹری امین حسین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوانوں میںدن بدن مقبول ہوتی ہوئی گیس ہے جس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہ یسپائریٹری اور یسپائریٹری مسلزپر اثرکرتی ہے ، جس کے باعث لوگ ظاہری طور پر ہنستے اور روتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔

یہ عام دکانوں میںباسانی دستیاب ہے ، اسی لئے طالب علم اسے خریدتے ہیں ۔ اس کی روک تھام کیلئے وزارت تعلیم اور یونیورسٹی حکام سے بات کی گئی ہے کہ وہ نظر رکھیں کہ کہاں کہاں اور کون کون طالب علم اس گیس کا استعمال کررہا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اسٹورز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو یہ گیس نہ مہیا کی جائے

مزیدخبریں