گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے جاری جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے ہیں .اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ آغاز میں پاکستانی بلے باز مشکلات کا شکار رہے لیکن بابر اعظم کی عمدہ بلے بازی کے باعث پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اچھا ٹارگٹ دیدیا۔بابر اعظم نے 125 رنز بنائے ۔احمد شہزاد نے 5 ، کامران اکمل نے 21 ، محمد حفیظ 32 ، شعیب ملک نے 9 ،کپتان سرفراز احمد نے 26 عماد وسیم نے 43 رنز بنائے ۔بابر اعظم نے اپنے کیرئر کی 5 ویں چنچری اسکور کیاور ویسٹ انڈیز کیخلاف ان کی یہ چوتھی سنچری ہے۔ پاکستان نے آخری 7 اوورز میں 84 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 308 رنز بنائے لیکن کیربین بلے بازوں نے 44 سالہ تاریخ میں پہلی بار مقررہ بڑے ہدف کو صرف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔