وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیا
کیپشن: وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بلالیا
سورس: file

اسلام آباد: جہانگیر ترین کے میدان میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود بھی ایکٹو ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچ رہے ہیں۔وزیر اعظم جنوبی پنجاب اور سیکرٹریٹ کے معاملات پر جنوبی پنجاب کے ارکان پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں گے۔


نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے وزرا ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کا لاہور میں اجلاس بلا لیا ہے۔وزیر اعظم جنوبی پنجاب کی قیادت سے خطاب کریں گے۔


وزیر اعظم دورہ لاہور کے دوران ایوان وزیر اعلی میں مہنگائی اور پرائس کنڑول کے معاملات پر بھی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔وزیر اعظم کو مہنگائی کی روک تھام اور رمضان پیکج کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔


وزیر اعظم سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار بھی ون ان ون ملاقات کریں گے ۔وزیر اعلی صوبے کے سیاسی اور انتظامی معاملات پر وزیر اعظم کو بریف کریں گےوزیر اعظم دورہ لاہور کے دوران نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ کے تحت ہلوکی میں ایل ڈی اے اپارٹمنٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کے حامی زیادہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔وزیراعظم اسی لیےجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جہانگیر ترین سے ملنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو فراہم کی تھی۔