پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا پاور شو ،عشائیہ میں بڑوں کی شرکت

Jahangir Tareen, corrupt politician, Raja Riaz, sugar scandal, PTI, PM Imran Khan

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی طرف سے دئیے گئے اعشائیہ نے بڑے بڑے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ،جہانگیر ترین کی طرف سے دئیے گئے اعشائیہ میں 29 سے زائد ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی ۔

چینی سٹہ مافیا اور جے ڈی ڈبلیو کیس میں تحقیقاتی ادارے کی تفتیش کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں 29 سے زائد ارکان پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے شرکت کی، شرکا نے اعلان کیا کہ وہ جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہیں، جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق عشائیے میں 8 ارکان قومی اسمبلی، 2 صوبائی وزراء اور 4 صوبائی مشیروں سمیت 21 ارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی، عشایئے میں شرکت کرنے والے ارکان قومی اسمبلی میں راجہ ریاض، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، جاوید وڑائچ، غلام بی بی بھروانہ اور غلام لالی شریک ہوئے۔

رہنماؤں نے کہا کہ وہ پارٹی کے اندر کوئی فاروڈ گروپ نہیں بنا رہے ہیں، نہ ہی کوئی پریشرگروپ بنا رہے ہیں، ہم پارٹی کے اندر رہتے ہوئے انصاف کے لیے جدوجہد کریں گے، پارٹی میں ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے قیادت سے مطالبہ کریں گے۔

اس کے علاوہ عشائیہ میں صوبائی وزیر ملک نعمان لنگڑیال اورصوبائی وزیر اجمل چیمہ، صوبائی مشیر عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید ، بلال وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چوہدری، سجاد وڑائچ، سمن نعیم، افتخار گوندل اور عون چودھری نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔

عون چوہدری نے جہانگیر ترین کے عشائیے میں دھواں دھار خطاب کیا، کہا جہانگیر ترین نے بد ترین حالات میں بھی پارٹی کا ساتھ دیا، آج ان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، پارٹی کے حقیقی مخلص لوگ آج پارٹی سے دور ہیں۔