شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروا ئیاں ، 2 دہشت ہلاک ،1 جوان شہید ہوگیا

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروا ئیاں ، 2 دہشت ہلاک ،1 جوان شہید ہوگیا

شمالی وزیرستان:رزمک میں سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں میں فائرنگ  کے  تبادلہ میں  ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ 1 جوان نے جام شہید ہوگیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے  بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا ہے ،ادھر  جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں ایک اور جھڑپ   میں بھی  ایک دہشت گرد  کو جہنم واصل کردیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں  فضل جانان نامی جوان نے  جام شہادت نوش  کیا ، شہید نائیک فضل جانان کا تعلق ہنگو سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشنز  میں بہادرسپاہیوں کی  قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی  ہے ۔

مصنف کے بارے میں