اسلام آباد مذاکرات پر اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس: عالمی سطح پر پاکستان کے تعمیری کردار کی پذیرائی

01:51 PM, 9 Apr, 2026

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت گزشتہ شب ایک اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی عسکری قیادت اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی ایجنڈا مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ جنگ بندی اور اسلام آباد میں جاری اہم مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنا تھا۔
اجلاس میں عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکریٹری خارجہ نے شرکت کی۔ شرکا کو اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے۔ پاکستان کی 'شٹل ڈپلومیسی' نے عالمی طاقتوں اور علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اجلاس میں جنگ بندی کو ممکن بنانے اور سفارتی محاذ پر عسکری معاونت کے ذریعے کلیدی کردار ادا کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت کی بصیرت اور کوششوں کی بدولت پاکستان کا سفارتی قد عالمی منظر نامے پر بلند ہوا ہے۔

مزیدخبریں