کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے تک آ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 8 ہزار 145 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آ گئے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت 95 ڈالر کمی کے بعد 4723 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں تبدیلی سونے کی قیمتوں کو متاثر کر رہی ہے۔