سکیورٹی خدشات یا کچھ اور "اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے" ،ذرائع

سکیورٹی خدشات یا کچھ اور

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور کے لیے ریلی نکلنے والی" ریلی "کا وقت تبدیل ہو گیا ہے اور اب نواز شریف12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے ،وفاقی کابینہ قرآن کے سائے میں نواز شریف کو رخصت کرے گی جبکہ اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق نا اہلی کے بعد آج نواز شریف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد سے لاہور کا سفر شروع کریں گے ۔ن لیگ کی جانب سے پہلے بتا یا گیا تھا کہ نواز شریف صبح 9بجے سے 10بجے کے درمیان پنجاب ہاوس سے نکلیں گے.

تاہم اب اس منصوبے میں تھوڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اب نواز شریف 12بجے پنجاب ہاوس سے نکلیں گے اور اس موقع پر بکروں کی قربانی بھی دی جائے گی ۔نواز شریف کے استقبال کے لیے لیگی رہنماﺅں کی پنجاب ہاوس آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پنجا ب ہاوس کے باہر کار کنان بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں ا ور پارٹی ترانے بجائے جا رہے ہیں ۔

نواز شریف پنجاب ہاوس سے نکل کر ڈی چوک پہنچیں گے جہاں وہ بلٹ پروف کنٹینر میں سوار ہو نگے ،اس کے بعدوہ فیض آباد سے راولپنڈی جائیں گے جہاں پھر استقبال کی بھر پور تیاریاں کی گئی ہیں ،اس کے بعد جی ٹی روڈ کے سفر کا آغاز ہو گا ۔

تاہم ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ ریلی کی روانگی میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے ؟واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ نے ریلی کی سکیورٹی کے متعلق نواز شریف کو بتا دیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں