رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ، شہباز گل کو بنی گالا جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ۔

شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ شہباز گل کو بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے افراد نے اغوا کیا ۔ گرفتار کرنے والوں نے وردی نہیں پہنی ہوئی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے ، ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور اُن کو گاڑی سے گھسیٹ کر نکالا گیا جس سے وہ زخمی بھی ہوئے ۔ علم نہیں شہباز گل کو کس نے اٹھایا ابھی تفصیلات معلومات ہوں گی ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ‏فاشسٹ حکومت کی جانب سے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا اور دبایا نہیں جاسکتا ۔ شہباز گل کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

مراد سعید نے کہا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے ۔

ادھر ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتاری فسطائیت ، جبر اور استبداد کی اعلیٰ مثال ہے ۔ ایسے فاشسٹ اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت معیشت اور سیاست میں پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کرچکی ۔ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے عمران خان اور انکے ساتھیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ شہباز گل کو فوری رہا کیا جائے ۔

مصنف کے بارے میں