شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے شمالی وزیرستان میں 9 اگست صبح 5 بجے سے 10 اگست شام 7 بجے تک اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں 9 اگست صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بازار اور مارکیٹیں بند رہیں گی، ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہو گی اور مخصوص راستوں پر داخلہ ممنوع ہوگا۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور اجازت نامہ دکھا کر سفر کی اجازت دی جائے گی، جبکہ فورسز کی گاڑی دیکھ کر عام گاڑیاں 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے ہٹا لی جائیں۔