ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی ملاقات

11:14 AM, 9 Aug, 2025

راولپنڈی:ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے قومی سلامتی، ملکی دفاع اور افواج پاکستان کے کردار سے متعلق سوالات کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے نوجوانوں کے سوالات کے تفصیلی اور بصیرت افروز جوابات دیے، اور انہیں قومی استحکام اور ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

طلبہ نے اس موقع پر افواجِ پاکستان سے اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع نوجوان نسل میں حب الوطنی اور قومی شعور اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ طلبہ نے کہا کہ دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں، قوم کو اپنی مسلح افواج سے جدا نہیں کر سکتے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے جواب میں نوجوان نسل اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزیدخبریں