ایف بی آر کا نان فائلرز کے لیے بڑا فیصلہ: بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس میں اضافہ

12:53 PM, 9 Aug, 2025

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے تحت نان فائلرز کے لیے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا ہے۔ نئے اطلاق کے بعد ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) میں شامل نہ ہونے والے افراد کے لیے بینک سے یومیہ 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اس سے قبل یہی ٹیکس شرح 0.6 فیصد تھی، جس میں بجٹ کے ذریعے اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور نان فائلرز کو ٹیکس فائلنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مالیاتی نظام میں شفافیت لانا اور فائلرز و نان فائلرز کے درمیان واضح فرق برقرار رکھنا ہے۔

مزیدخبریں