لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دس سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔
زرتاج گل کی جانب سے یہ اپیل بیرسٹر علی ظفر اور محمد حسین چوٹیا کی وساطت سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سزا 31 جولائی 2025 کو سنائی گئی جو حقائق، قانون اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا کو کالعدم قرار دیا جائے اور زرتاج گل کو بری کیا جائے۔
یاد رہے کہ زرتاج گل کو ایک مقدمے میں دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے خلاف اب انہوں نے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر لیا ہے۔