بھارتی ایئر چیف کا 5 پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ، بین الاقوامی میڈیا اور انٹیلی جنس نے مسترد کر دیا

03:36 PM, 9 Aug, 2025

نئی دہلی: بھارتی ایئر چیف نے جنگ کے تین ماہ بعد دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے 5 پاکستانی طیارے مار گرائے ہیں، تاہم اس دعوے کو نہ تو کوئی ٹھوس ثبوت حاصل ہوا ہے اور نہ ہی بین الاقوامی میڈیا نے اس کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی جنرلز اور سفارتکاروں کی طرف سے رافیل طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ رائٹرز اور دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا انکشاف کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ دعویٰ بھارت کے اندر بڑھتے سیاسی اور عسکری دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک پروپیگنڈا حربہ ہے، جس کا مقصد ملک کی بدنامی کو چھپانا ہے۔

اس سے قبل بھارت کے آپریشن سندور کی ناکامی اور جگ ہنسائی نے بھارتی حکام کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور اب یہ دعویٰ مزید سوالات کا باعث بن رہا ہے۔

مزیدخبریں