کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، جہاں عالمی بازار میں سونا 3 ڈالر کم ہو کر 3397 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عارضی ہوسکتی ہے اور عالمی اقتصادی حالات کے ساتھ سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔