لاہور میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

07:40 PM, 9 Aug, 2025

لاہور : لاہور میں اہم اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ نئی قیمتوں کی فہرست اپنی دکانوں پر واضح طور پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کو تازہ ترین معلومات مل سکیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاول کی قیمت میں فی کلو 55 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ روٹی کی قیمت 14 روپے فی روٹی پر برقرار رکھی گئی ہے۔

باسمتی چاول کی قیمت 250 روپے سے بڑھا کر 305 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ دال چنا اسپیشل کی قیمت میں 20 روپے کی کمی کرتے ہوئے اسے 275 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

دال ماش کی قیمت میں 40 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 410 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ دال مونگ کی قیمت میں بھی 60 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 325 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

بیسن کی قیمت میں 30 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد قیمت 270 روپے فی کلو رہ گئی ہے۔ کالا چنا موٹا 20 روپے سستا ہو کر 260 روپے فی کلو پر آ گیا ہے، اور سفید چنا کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 295 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں