بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 15 خوارج ہلاک

01:10 PM, 9 Aug, 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا۔

مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں کارروائیاں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھی محدود کردی گئی ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں