مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، ملک بھر میں جشن، شاہراہیں اور عمارتیں برادر ممالک کے پرچموں سے سج گئیں

01:55 PM, 9 Aug, 2026

اسلام آباد،لاہور: مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی تاریخی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا۔ اسلام آباد میں شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے پرچم لہرا دیے گئے۔

کراچی کی سرکاری اور تاریخی عمارتوں کو بھی تینوں برادر اسلامی ممالک کے قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔ شہریوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا۔

لاہور میں لبرٹی چوک پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے۔ پی ایچ اے لاہور نے بھی منفرد انداز میں معاہدے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مین بلیوارڈ گلبرگ کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا، جبکہ ایس ایم ڈیز پر مکہ معاہدے سے متعلق مواد شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ سبز اور سرخ روشنیاں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی دوستی کے رنگ بکھیرتی رہیں۔

مزیدخبریں