لاہور پی ڈی ایم جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کی گرفتاری 

02:22 PM, 9 Dec, 2020

لاہور پولیس نے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ڈی بے بٹ کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ، ان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ 

لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ، اس سے قبل  کئی لیگی رہنماؤں کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مقدمات کا سامنا ہے ۔ 

لیگی رہنماؤں کے خلاف  مقدمات مقامی پٹواریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کی جانب سے حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کی جارہی ہے ۔ 

واضح رہے کہ ڈی جے بٹ کو تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران شہرت ملی تھی ، جس کے بعد انہوں نے دیگر پارٹیوں کے جلسوں میں بھی شرکت کرنا شروع کردی تھی ۔ 

مزیدخبریں