اٹلی کی پارلیمنٹ کے رکن کی بیٹی نے اسلام قبول کر لیا

اٹلی کی پارلیمنٹ کے رکن کی بیٹی نے اسلام قبول کر لیا

روم : اٹلی کی پارلیمنٹ کے کے رکن فرینکو باربیٹو کی 22سالہ بیٹی مینولہ فرینکو باربیٹو نے اسلام قبول کر نے کا اعتراف کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی نے گزشتہ روز میڈیا کے پوچھے گئے سوال کا تو جواب نہیں دیا تاہم ا س کی بیٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر اپنے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کر لیاہے ۔
مینولہ نے اپنا نام تبدیل کر کے عائشہ رکھ لیاہے ۔واضح رہے 22سالہ عائشہ یونیورسٹی آف ڈی نیپولی میں پڑھتی ہے ۔
فرینکو بربیٹو سابق رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور اٹلی کی ” اٹلی آف ویلیوز “ پارٹی کا سے انتخاب بھی جیتا تھا۔